Featuredاسلام آباد

کوئی ادارہ کسی دوسرے کے اختیار میں مداخلت نہیں کرسکتا

اسلام آباد: آئین اورپارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین نے ریاستی اختیارات پارلیمنٹ، انتظامیہ اور عدلیہ کو تفویض کیے ہیں، آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق فیصلے پر ٹوئٹ کے ذریعے اپنا ردعمل دیا جس میں وزیراعظم نے لکھا کہ عدالتی فیصلے سے قانون دان برادری، سائیلین، میڈیا اور عوام کی حصول انصاف کے لیے توقعات کو دھچکا لگا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین نے سب اداروں کو متعین حدود میں کام کرنے کا پابند کیا ہے، کوئی ادارہ کسی دوسرے کے اختیار میں مداخلت نہیں کرسکتا۔
وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ عدلیہ کی ساکھ کا تقاضا اور قرین انصاف یہی تھا کہ فل کورٹ تشکیل دیا جاتا تاکہ انصاف نہ صرف ہوتا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close