سپریم کورٹ فیصلے کے بعد گورنر راج کی باتیں شرمناک ہیں
اسلام آباد :یہ حکومت سسک رہی ہے، ہم نے ردعمل دیا تو حکومت نہیں رہے گی۔
پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی سندھ کے علاوہ پورے ملک میں حکومت قائم ہوچکی ہے۔ کشمیر، جی بی، پنجاب، کے پی اور بلوچستان میں اتحادیوں کیساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے۔ سپریم کورٹ فیصلے کے بعد گورنر راج کی باتیں شرمناک ہیں۔ 3 ماہ پہلے ان ہی 3 ججز نے فیصلہ کیا، جس کی وجہ سے عمران خان کو جانا پڑا۔ پچھلے فیصلے پر تحفظات تھے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ سپریم کورٹ قبول نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ہمت اور حوصلے کا مظاہرہ کریں۔ مسلم لیگ (ن) شدید دباؤ میں عجیب فیصلے کر رہی ہے۔ پرویز الہٰی کی حلف برداری تقریب سرکاری ٹی وی پر نہیں دکھائی گئی۔
پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ یہ حکومت سسک رہی ہے، ہم نے ردعمل دیا تو حکومت نہیں رہے گی۔ وفاقی حکومت کو گرانا، اب پی ٹی آئی کیلئے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ وفاق وینٹی لیٹر پر ہے، جب چاہیں گے، سوئچ بند کریں گے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر چیف الیکشن کمشنر میں ذرا سی بھی غیرت ہو تو استعفیٰ دے دیں۔ گورنر راج لگانے کی باتیں بونگیاں مارنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ رانا ثناء اللہ کو اتنے بڑے عہدے پر دیکھ کر شرم آتی ہے۔