Featuredاسلام آباد

ملک میں بحران کی سب سے بڑی وجہ الیکشن کا نہ ہونا ہے

اسلام آباد: بند کمروں میں فیصلے نہیں ہوں گے، سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوریت ہوگی۔

فواد چودھری کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل ایک لوٹا اپنے انجام کو پہنچ گیا، جو اپنے ووٹرز کو دھوکا دے گا اس کی کوئی حیثیت نہیں رہے گی، سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلی بار سیاسی جماعتوں میں جمہوریت آئے گی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ فیصلے سے واضح ہوگیا کہ پارلیمانی پارٹی اصل طاقت ہے، پارلیمانی پارٹی فیصلہ کرے گی کہ معاملات کیسے چلیں گے، بند کمروں میں فیصلے نہیں ہوں گے، سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوریت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ کل الیکشن کمیشن کی حکمران اتحاد کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں فنڈنگ کیس کو زیر بحث لایا گیا، چیف الیکشن کمشنر ہائی کورٹ کے جج کے برابر تنخواہ لیتے ہیں، کبھی بھی جج کسی ایک فریق سے ملاقات کرکے کیس پر بات نہیں کرتا، الیکشن کمیشن نے ملاقات میں یقین دہانی کرائی کہ کیس کا فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بحران کی سب سے بڑی وجہ الیکشن کا نہ ہونا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے بیان دیا تھا اکتوبر تک الیکشن نہیں کراسکتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close