Featuredپنجاب

عمران خان نے ڈیم کے نام پر قوم سے اربوں کا فراڈ کیا ہے

لاہور: فنانشل ٹائمز میں عمران خان کی فارن فنڈنگ کی اسٹوری شائع ہوئی،عمران خان نے ڈیم کے نام پر قوم سے اربوں کا فراڈ کیا ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فنانشل ٹائمز میں عمران خان کی فارن فنڈنگ کی اسٹوری شائع ہوئی، فارن فنڈنگ میں ملنے والی رقم کے استعمال کا کوئی علم نہیں ہے، عمران خان نے ڈیم کے نام پر قوم سے اربوں کا فراڈ کیا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کے متعدد اکاؤنٹس چھپائے گئے، عمران خان منی ٹریل دینے سے کیوں گھبرا رہے ہیں، عمران خان کو اسرائیل اور بھارت سے بھاری رقوم ملیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان معیشت کو کمزور کر نے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم عمران خان کا بوجھ اٹھا نے جارہے ہیں کیونکہ یہ لوگ ہمارے ہیں، ہم نے پاکستان کی معیشت کو بچانے کی کوشش کی جس میں کامیاب ہوئے، مہنگائی کے جن کو عمران خان نے بوتل سے نکالا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close