Featuredاسلام آبادتجارت

ایف بی آر کے محصولات میں 10 فی صد اضافہ

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کے محصولات میں 10 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ماہ جولائی میں 458 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کیے گئے جب کہ اس سلسلے میں ایف بی آر نے مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے لیے 443 ارب روپے محصولات کا ہدف رکھا تھا۔

گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے مہینے جولائی میں اکٹھے ہونے والے محصولات میں اضافہ 10 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کسٹمز نے 67 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کیے۔رواں مالی سال انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال 34 لاکھ ٹیکس گزاروں نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے، جب کہ گزشتہ مالی سال میں 30 لاکھ ٹیکس گزاروں نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close