راولپنڈی : حکمرانوں کے ذاتی کارخانے ٹھیک چل رہے ہیں۔ غریب کے گھر کا خانہ خراب ہو گیا ہے۔
شیخ رشید نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھمکی آمیز بیان مزید انتشار پیدا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے ذاتی کارخانے ٹھیک چل رہے ہیں۔ غریب کے گھر کا خانہ خراب ہو گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ قوم سے مذاق ہے۔خام مال پر پابندی سے برآمدات 25 فیصد کم ہو گئی ہیں۔ ہر مہینے 200 فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں، جرائم کی شرح 100 فیصد بڑھ گئی۔