Featuredپنجاب

عمران خان نے پنجاب میں احساس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت کردی

لاہور: پنجاب حکومت کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ڈلیور کرے،پرویز الٰہی اپنے تجربے کی بنیاد پر صوبے کے عوام کو حقیقی ریلیف دینگے.

پی ٹی آئی چیئرمین نے پنجاب حکومت کو سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی‘ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام پر عمران خان کو بریفنگ دی جس پر عمران خان نے پنجاب میں احساس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت کردی.

سی ایم ہاؤس پہنچنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے انہیں خوش آمدید کہا، عمران خان نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی نے عہدہ سنبھالتے ہی بلاتاخیر صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے احسن اقدامات اٹھائے ہیں

عمران خان نے مونس الٰہی کی حالیہ انتخابات میں باگ دوڑ اور حکمت عملی کی خصوصی تعریف کی اور پنجاب سے غیر آئینی و غیر قانونی حکومت کے مکمل خاتمے پر پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کو مبارکباد دی‘وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے سیاسی وفاداریاں بدلنے والوں کے خلاف بھرپور موقف پر کھڑا رہنے پر عمران خان کی سیاسی بصیرت کو سراہا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ25مئی کوجن لوگوں نے ہمارے ساتھ 2نمبری کی مجھے پتہ ہے، 6تا 8 ہفتوں میں عام انتخابات کا بگل بج سکتاہے

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close