راولپنڈی: ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے، مائنس آل ہو گا، سب گھر جائیں گے
سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی سیاسی عقل نہیں، مائنس ون نہیں پھر مائنس آل ہو گا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ملک تیزی سے سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی سیاسی شکل اور نہ سیاسی عقل ہے اور نہ یہ کچھ ڈیلیور کر سکے ہیں۔ اقتدار میں ہوں تو اداروں کے گیت گاتے ہیں۔ مائنس ون نہیں، پھر مائنس آل ہو گا، سب گھر جائیں گے۔