Featuredاسلام آباد

یہ سیاست نہیں جہاد ہے اور اب لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے

اسلام آباد: میں غلام نہیں رہ سکتا اگر جان قربان کرنا پڑی تو اس سے گریز نہیں کروں گا

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ شہباز گل کو گرفتار نہیں بلکہ وارنٹ کے بغیر اغوا کیا گیا ہے، اگر اُس نے کوئی جرم کیا ہے تو صفائی کا موقع دیں اور پھر اُسے بے شک جیل میں ڈال دیں۔

عمران خان نے کہا کہ فیصلہ کر لیا ہے اب میں لڑوں گا ، اب بات سیاست کی نہیں جہاد کی ہے، میں غلام نہیں رہ سکتا اگر مجھے جان بھی قربان کرنا پڑی میں دوں گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ 25 مئی کو ظلم کرنے والوں کا حساب ہوگا، جن لوگوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا اُن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی کے لیے جان بھی دینا پڑی تو رکوں گا نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close