Featuredاسلام آباد
75 ویں یومِ آزادی کے موقع پر قوم کے نام وزیرِ اعظم کا پیغام
قیامِ پاکستان بابائے قوم قائدِ اعظم کی انتھک محنت اور جدوجہد سے ممکن ہوا۔
پاکستان کے 75 ویں یومِ آزادی کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 75 واں یومِ آزادی پاکستانی قوم کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ قیامِ پاکستان بابائے قوم قائدِ اعظم کی انتھک محنت اور جدوجہد سے ممکن ہوا۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 75 واں یومِ آزادی اجتماعی اور انفرادی سطح پر خود احتسابی کا بھی ایک موقع ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ شروع دن سے ملک کو مصائب کا سامنا رہا مگر قوم کے جذبے کے آگے تمام مصائب گھٹنے ٹیکتے گئے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سماجی و معاشی برابری، قانون کی حکمرانی اور مساوات پر مبنی مملکتِ کا خواب ہمارے آباؤ اجداد نے دیکھا تھا، ہم اس خواب کو ابھی تک مکمل شرمندۂ تعبیر نہیں کر سکے۔