Featuredاسلام آباد

عمران خان منافقت کی سیاست کرتے ہیں

اسلام آباد: ن لیگ پارلیمنٹ کے گیٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والی جماعت نہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان منافقت کی سیاست کرتے ہیں، تحریک انصاف نے ملک دشمن بیانیے کو فروغ دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف والے بگڑے ہوئے ہیں لیکن اب بہت ہوگیا، پنجاب میں وارداتوں اور زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ مجھ پر کوئی مقدمہ تحریک انصاف کے لوگوں پر تشدد کرنے کا نہیں ہے، لوگوں کو انتشار سے روکنا کیا غلط ہے؟

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے روکنے والے کے خلاف کیا کارروائیاں ہوں گی؟ پرتشدد جتھوں کو روکنا ریاست کا کام ہوتا ہے۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ ن لیگ پارلیمنٹ کے گیٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والی جماعت نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close