Featuredاسلام آباد

پانی کے معاملے پر ہمیں بروقت اقدامات لینے کی ضرورت ہے

اسلام آباد: پاکستان 2025ء تک خشک سالی کا شکار ہو جائے گا۔

شیری رحمٰن نے موسمیاتی تبدیلی کے زراعت پر اثرات کے موضوع پر کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ڈیمز کے منصوبے 10 سے 15 سال تک مکمل نہیں ہوتے، پانی کے معاملے پر ہمیں بروقت اقدامات لینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت ماحولیات پانی کی قلت پر کل کابینہ کو بریفنگ دے گی، دنیا میں چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کا رجحان بڑھ رہا ہے، بڑے ڈیمز کی تعمیر کے لیے بڑی تعداد میں فنڈز درکار ہوتے ہیں۔

شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ بھارت میں بڑے ڈیمز کے خلاف لوگ احتجاج کرتے ہیں، ہمیں اپنے وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے چھوٹے ڈیمز بنانے چاہیے، ہمیں اپنی منصوبوں کی ترجیحات تبدیل کرنا ہوں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close