سندھ ہاؤس میں ضمیروں کی منڈی لگانے والوں کی تحقیقات ابھی باقی ہیں
اسلام آباد : عمران خان کے سندھ جانے کے اعلان سے زر بابا اور چالیس چوروں کی ”کانپیں ٹانگ“ رہی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماء زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا فیصلہ تو آچکا، شازیہ مری بتائیں ان کی جماعت بِل میں کیوں چھپ رہی ہے؟
انہوں نے کہا کہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر سیاست میں چور بازاری عام کرنے کیلئے شازیہ مری کے حواریوں نے دو جماعتیں رجسٹرڈ کروا رکھی ہیں۔ الیکشن کمیشن ان سے رسیدیں مانگ رہا ہے، یہ کہاں چھپے بیٹھے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم جانتی ہے ان کی فنڈنگ کے ذرائع فالودے اور پاپڑ والے ہیں۔ پورے سندھ سے بڑے بڑے چوروں کو وزارتوں میں بٹھا کر زرداری نے جماعت کی ”فنڈنگ“ کا بندوبست کرنے کا کام دے رکھا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ اداروں اور عسکری قیادت کیخلاف ڈاکو زرداری کی بدزبانیوں کی لمبی تاریخ ہے۔ سندھ ہاؤس میں ضمیروں کی منڈی لگانے والوں کی تحقیقات ابھی باقی ہیں۔ عمران خان کے سندھ جانے کے اعلان سے زر بابا اور چالیس چوروں کی ”کانپیں ٹانگ“ رہی ہیں۔