Featuredاسلام آباد
عمران خان کو ضمنی انتخابات سے آؤٹ کرنے کے لئے مختلف آپشنز پر غور
اسلام آباد : حکمران اتحاد کے امیدواران کی جانب سے 17 اگست سے 20 اگست درمیان الیکشن کمیشن میں اعتراضات دائر کرنے کا امکان ہے۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے معاملے پر انہیں ضمنی انتخابات سے آؤٹ کرنے کے لئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر حکومتی اتحاد کے امیدواران اعتراضات اٹھائیں گے۔ حکمران اتحاد کے امیدواران کی جانب سے 17 اگست سے 20 اگست درمیان الیکشن کمیشن میں اعتراضات دائر کرنے کا امکان ہے۔
عمران خان پر توشہ خانہ، اثاثہ چھپانے، صادق اور امین نہیں رہنے اور بعض حلقوں میں گھر کا ایڈریس یا ووٹ کا اندراج نہ ہونے کا اعتراض بھی دائر کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس پر فیصلے کو بھی اعتراضات کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔