Featuredسندھ

عوام کو ریلیف دینا ہی ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیے

کراچی : ہم سب حکومت میں عوام کو ریلیف دینے آئے ہیں، عوام کو ریلیف دینا ہی ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیے۔

سابق صدر آصف زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شکوہ کیا کہ حکومت کیساتھ ہے مگر ایسے فیصلوں پرمشاورت ہونی چاہیے۔

سابق صدر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کیساتھ ہے مگر ایسے فیصلوں پرمشاورت ہونی چاہیے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم سب حکومت میں عوام کو ریلیف دینے آئے ہیں، عوام کو ریلیف دینا ہی ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیے۔

سابق صدر نے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ ہیں اور جلد ان سے ملاقات کروں گا، ملاقات میں معاشی ٹیم کے بارے میں بھی بات ہوگی۔

گذشتہ روز حکومت نے بین الاقوامی منڈی میں پٹرولیم قیمتوں میں مسلسل کمی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کے باوجود پٹرول کی قیمت میں چھ روپے باہتر پیسہ اضافہ کردیا تھا۔

جس کے بعد پٹرول 233 روپے91 پیسے فی لٹر ہوگیا ، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں صرف اکیاون پیسے فی لٹرکمی کی گئی ،جس کےبعد ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے44 پیسے ہوگئی۔

اسی طرح مٹی تیل ایک روپے سڑسٹھ پیسے کمی سے 199 روپے 40 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 43 پیسے اضافے کے بعد 191 روپے 75 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close