Featuredاسلام آباد
آپ فوج اور تحریک انصاف کے درمیان تفریق پیدا کرنا چاہتے ہیں؟
اسلام آباد : عمران خان اس وقت ملک کا سب سے بڑا لیڈر ہے ، تحریک انصاف فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر وسیم شہزاد نے ایوان میں نقطہ اعتراض پر کہا کہ عوام کے اوپر پیٹرول بم گرایا گیا، اس پر ایوان میں ایک تحریک التواء بھی جمع کروائی گئی ہے۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ عمران خان اس وقت ملک کا سب سے بڑا لیڈر ہے، تحریک انصاف فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت فاشزم پر اتر آئی، صحافیوں اور سیاسی لیڈران کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ شہباز گل کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، وہ سب کے سامنے ہے۔ شہباز گل پر تشدد بند کیا جائے، عمران خان اس وقت ملک کا سب سے لیڈر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ چاہتے ہیں الیکشن کمیشن آپ کا آلہ کار بنے؟ آپ فوج اور تحریک انصاف کے درمیان تفریق پیدا کرنا چاہتے ہیں؟ تحریک انصاف فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ برائے مہربانی غداری کے سرٹیفکیٹ مت بانٹیں۔