Featuredاسلام آباد

سابقہ حکومت یہ کیوں نہیں بتاتی آئی ایم ایف سے کیا معاہدہ کیا تھا؟

اسلام آباد : پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا کہ پیٹرول پر سبسڈی نہیں دیں گے۔

سینیٹ اجلاس میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اپنے جواب میں کہا کہ سابقہ حکومت یہ کیوں نہیں بتاتی کہ انہوں نے اس حوالے سے آئی ایم ایف سے کیا معاہدہ کیا تھا؟ ہم عوام سے جھوٹ نہیں بولیں گے، ہم سچ بتائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پوچھنا چاہتا ہوں کس نے پیکا آرڈیننس پیش کیا؟ کہا گیا شہباز گل کو گرفتار کیا گیا، پوچھنا چاہتا ہوں جاوید لطیف کو کس نے گرفتار کیا؟

ان کا کہنا تھا کہ آپ کیا چاہتے ہیں آپ روز شہباز گل سے ملاقات کریں اور ان کا ماتھا چومیں! آپ کو نہیں معلوم انہوں نے پاک فوج کے بارے میں کیا کہا؟

اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کے چنگل میں کس نے دھکیلا؟ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کڑوا گھونٹ ہے۔ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا کہ پیٹرول پر سبسڈی نہیں دیں گے۔ یہ اوگرا کا قانون رات کو لیکر آئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close