Featuredاسلام آباد
سامراج اور اُس کے چیلوں نے ملکی اثاثے بھی نیلامی پر لگا دیے ہیں
پاکستان 75 سال کی تاریخ کے انتہائی نازک موڑ پر ہے، سامراج اور اُس کے چیلوں نے ملکی اثاثے بھی نیلامی پر لگا دیے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کی سزا یافتہ قیادت کو لندن چھوڑنے کا کہہ دیا گیا ہے۔
ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان 75 سال کی تاریخ کے انتہائی نازک موڑ پر ہے، سامراج اور اُس کے چیلوں نے ملکی اثاثے بھی نیلامی پر لگا دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاسی خود مختاری ہی نہیں معاشی خود مختاری بھی داؤ پر لگادی ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری کے ہاتھوں سسک سسک کر مرنے سے بہتر ہے ظالم حکمرانوں سے نجات حاصل کی جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزراء ایئر پورٹس پر بھی عوام کے خوف سے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کا استعمال کر رہے ہیں۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ بات تحریروں، تقریروں اور تبصروں سے آگے نکل گئی ہے، عمران خان قوم کی آواز ہیں اور حکمران قوم کےلیے عذاب ہیں۔