Featuredسندھ

بارشیں سے متاثرہ اضلاع کے لئے سندھ حکومت کا فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ نے سیکریٹری خزانہ کو فوری طور پر اضلاع کو فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی ۔

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی صدارت میں بارش صورتحال کے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو امدادی کاموں کے لئے فوری طور پر 30 لاکھ روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے اجلاس میں کہا کہ بارش سے متاثرہ افراد کو راشن، ٹینٹ دیگر ضروریات کو پورا کیا جائے،بارشوں کے بعد صوبے کے انفراسٹرکچر اور زراعت کے نقصان کا تخمینہ لگایا جائے گا۔

چیف سیکریٹری سندھ کا مزید کہنا تھا کہ بارش سےمتاثرہ علاقوں میں گیسٹرو اور دیگر بیماریوں کے ادویات کو یقینی بنایا جائے،جہاں زیادہ صورتحال خراب ہو وہاں بارش سے متاثرہ افراد کو اسکولوں میں رکھا جائے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے ٹینٹ، راشن بیگ فراہم کئے جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close