Featuredاسلام آباد

ایف آئی اے کا عمران خان کو دوبارہ نوٹس دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:  3 دفعہ نوٹس بھجوانے کے بعد تعاون نہ کرنے کی صورت میں وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے۔

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس تحقیقات میں ایف آئی اے نے سوالات کے جواب کے لئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سیکرٹری جنرل اسد عمر کو دوبارہ نوٹس بھیجوانے کا فیصلہ کرلیا۔
 
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 3 دفعہ نوٹس بھجوانے کے بعد تعاون نہ کرنے کی صورت میں دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے۔
 
ایف آئی اے تحقیقات میں پیش رفت بھی ہوئی ہے اور بیرون ملک پاکستان تحریک انصاف کو فنڈنگ کرنے والی مزید 5 کمپنیوں کا سراغ لگایا گیا ہے، پانچوں کمپنیوں کا الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں ذکر نہیں ہے۔
 
یہ کمپنیاں امریکا، انگلینڈ، آسٹریلیا، بیلجیئم اور کینیڈا میں سامنے آئی ہیں، جن میں سے کچھ بند ہوگئی ہیں اور کچھ اب بھی فعال ہیں۔ ایف آئی اے نے بند ہونے والی کمپنیوں کی آڈٹ رپورٹس منگوالی ہیں۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close