عمران خان نے سلمان رشدی ملعون سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کردی
برطانوی اخبار نے سلمان رشدی سے متعلق گفتگو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی
برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق عمران خان نے انٹرویو کے دوران کہا کہ سلمان رشدی پر حملہ انتہائی خوفناک اور افسوسناک ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پیج پر چیئرمین تحریک انصاف کا ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں عمران خان کا کہنا ہے کہ برطانوی اخبار دی گارجین نے سلمان رشدی سے متعلق ان کی گفتگو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی۔
عمران خان نے کہا کہ انہوں نے بھارت میں ملعون سلمان رشدی کو مدعو کرنے پر سیمینار میں شرکت سے انکار کیا تھا۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ انٹرویو میں انہوں نے گستاخ رسولﷺ کو سزا دینے کے اسلامی طریقہ کار کی وضاحت کی، سانحہ سیالکوٹ کا حوالہ دیا اور اسی تناظر میں سلمان رشدی کی بات کی تھی۔
دی گارڈین نے میری گفتگو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی۔ میں نے بھارت میں ملعون سلمان رشدی کو مدعو کرنے پر سیمینار میں شرکت سے انکار کیا۔ انٹرویو میں، میں نے گستاخ رسولﷺ کو سزا دینے کے اسلامی طریقہ کار کی وضاحت کی۔ سانحہ سیالکوٹ کا حوالہ دیا، اسی تناظر میں رشدی کی بات کی۔
عمران خان pic.twitter.com/ioG7dlTNZX
— PTI (@PTIofficial) August 19, 2022