Featuredاسلام آباد

عمران خان نے ریلی کا اعلان کرکے اعتراف کر لیا ہے کہ اصل ماسٹر مائنڈ وہ ہے

اسلام آباد: عمران خان کا یہ بیان امریکا، یورپ اور یہودیوں کو خوش کرنے کیلئے ہے

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے بعد عمران خان معلون سلمان رشدی کا بھی ترجمان بن گیا ہے۔

حافظ حمداللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جو کہتا تھا میں غلام نہیں، اُس کا یہ بیان امریکا، یورپ اور یہودیوں کو خوش کرنے کے لیے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی وزیر اور شہباز گل دو تصویریں اور دو کردار ہیں، سلوک میں اتنا فرق کیوں؟

ان کا کہنا تھا عمران خان نے ریلی کا اعلان کرکے اعتراف کر لیا ہے کہ اصل ماسٹر مائنڈ وہ ہے، عمران خان کو کیوں گرفتار نہیں کیا جا رہا ؟ اصل تحقیقات تو اس سے ہونی چاہیے۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ ہمیں ردعمل پر مجبور نہ کریں، ادارے قانون کا یکساں اطلاق کریں، لاڈلا پن ختم کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close