کراچی کے عوام ایم کیو ایم کو کبھی معاف نہیں کرینگے: فواد چودھری
اسلام آباد: ایم کیو ایم کی حالت آپ سب کے سامنے ہے، کراچی کے عوام پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ عوام میں جائیں گے تو ان کو لگ پتہ جائے گا، کراچی کے لوگ ضمنی انتخاب میں باہر نکلیں، شہباز گل پر جو ظلم ہوا اس کا جواب ووٹ کی صورت میں دینگے، کراچی کے عوام پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی حالت آپ سب کے سامنے ہے، ایسی حالت ہوگئی ہے، ایم کیو ایم کو پی پی میں ضم کردینا چاہیئے، کراچی کے عوام ایم کیو ایم کو کبھی معاف نہیں کرینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ لمپی اسکن بیماری پاکستان کی سیاست کو بھی لگ چکی ہے، بدقسمتی ہے کہ رانا ثنا اللہ پاکستان کے وزیر داخلہ ہیں، گرفتاریاں ہونا کوئی مسئلہ نہیں، جو سیاست کرتا ہے وہ پھر گرفتاریوں سے نہیں گھبراتا، موجودہ صورتحال میں کوئی سیاستدان کھڑا نہیں رہ سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ایک کال پر پی ٹی آئی کے تمام ارکان نے استعفیٰ دیا، مریم نواز نے ارکان سے استعفے مانگے تو انہوں نے فون بند کردیئے، ان کو ملک سے کوئی لینا دینا نہیں یہاں کچھ ہوگا تو یہ باہر چلے جائیں گے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ کہتے ہیں تشدد نہیں ہوا تو انکوائری سے کیوں گھبراتے ہیں، میڈیکل بورڈ میں ایسے ڈاکٹر ہونے چاہیے جو ٹارچر کی جانچ کرسکیں، انکوائری کےلیے غیر جانبدار آزاد پینل تشکیل دینا چاہیے، سوال یہ ہے اگر اسلام آباد پولیس نے تشدد نہیں کیا تو پھر کس نے کیا۔