کراچی : ایک شخص کو اقتدار کا نشہ پاگل کر رہا ہے، عدلیہ کو دیکھنا ہوگا کہ کیا یہ شخص قانون سے بالاتر ہے۔
سابق صدر کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں میں اس وقت بارشوں کی وجہ سے ہنگامی صورتحال ہے۔ ہم سب کو اس وقت سیاست چھوڑ کر متاثرین کی طرف توجہ دینی چاہیے۔ چار صوبوں میں متاثرین سیلاب کی نگاہیں ہماری طرف ہیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ ملک میں ایک شخص کو دن بہ دن اقتدار کا نشہ پاگل کر رہا ہے۔ ہر روز اداروں پر تنقید کر رہا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افسر اور سپاہی جان کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ فوج ، پولیس اور اس کے بعد خاتون مجسٹریٹ کو دھمکیاں دی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ شخص ساتھ کہتا ہے کہ مجھے گرفتار کرکے دکھاؤ۔ عدلیہ کو دیکھنا ہوگا کہ کیا یہ شخص قانون سے بالاتر ہے۔