Featuredاسلام آباد

عوام کی چیخیں فرش سے عرش تک پہنچ چکی ہیں

اسلام آباد :  دنیا میں پیٹرول سستا ہم 20 روپے فی لیٹر مزید سیلز ٹیکس لگانے جا رہے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ووٹ دینے والے سیلاب میں مر ر ہے ہیں۔ ووٹ لینے والے اسلام آباد میں مزے کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا لیٹر آف انٹینٹ عام کیا جائے تاکہ عذاب کا پتہ چل سکے۔ دنیا میں پیٹرول سستا ہم 20 روپے فی لیٹر مزید سیلز ٹیکس لگانے جا رہے ہیں۔ فیول سرچارج کے بغیر بینک بل وصول نہیں کر رہے، ڈالر کو پر لگ گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ اس کے خلاف دہشت گردی کے پرچے بنوا رہے ہیں۔ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کو مدد کے لیے پکار رہے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ عوام کی چیخیں فرش سے عرش تک پہنچ چکی ہیں۔ ستمبر ستمگر مہینہ ہوگا۔ نواز شریف کو سمجھ آگئی ہے کہ شہباز شریف اپنے اقتدار کے لیے کہاں تک جاسکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close