ملتان: سندھ میں امدادی سامان سیاسی بنیادوں پر بانٹا جا رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت کی بوکھلاہٹ واضح نظر آ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے فسطائیت کی نئی مثال قائم کی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہے کہ کراچی میں 15 جماعتیں ایک طرف تھیں جن کے مقابلے میں تنہا پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا ہے کہ سندھ میں ناکام ریلیف آپریشن کیا جا رہا ہے، امدادی سامان پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں تقسیم ہو رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ سندھ میں امدادی سامان سیاسی بنیادوں پر بانٹا جا رہا ہے۔