کراچی: شہباز اور بلاول کے روایتی جملوں سے متاثرین کے پیٹ نہیں بھریں گے، عوام کو بھاشن نہیں راشن چاہیئے۔
علی زیدی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول ڈرامے بازیاں کررہے ہیں، یہ تباہ کاریاں امپورٹڈ حکومت کی نا اہلی کا نتیجہ ہے۔
رہنما پی ٹی آئی علی زیدی کا سکھر میں خواتین سیلاب زدگان پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ شہباز شریف اور بلاول کے دورے کے دوران خواتین پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں، عوام کو بھاشن نہیں راشن چاہیئے۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ شہباز اور بلاول کے روایتی جملوں سے متاثرین کے پیٹ نہیں بھریں گے، شہباز شریف اور بلاول ڈرامے بازیاں کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تباہ کاریاں امپورٹڈ حکومت کی نا اہلی کا نتیجہ ہے۔