Featuredاسلام آباددنیا

ایرانی صدر کا پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سیلابی صورت حال میں پاکستان کی مدد کا اعلان بھی کیا

ابراہیم رئیسی اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا اور پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

ابراہیم رئیسی نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سیلابی صورت حال میں پاکستان کی مدد کا اعلان بھی کیا اور متعلقہ ایرانی اداروں کو پاکستانی سیلاب متاثرین کی جلد از جلد مدد کرنے کی ہدایت کی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا اور ہمدردی اور تعاون پر ایرانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close