کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کورنگی میں سیلاب متاثرین کے کیمپ کا دورہ کیا۔
مرتضیٰ وہاب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیمپ میں سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کو رکھا گیا ہے، 500 افراد کو خوراک اور طبی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو کرنے کے بعد ان افراد کی بحالی کی کوششیں کی جارہی ہیں، بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔