Featuredکھیل و ثقافت

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے ہائی وولٹیج مقابلے میں بھارت کامیاب

دبئی: ایشیا کپ 2022 کے ہائی وولٹیج مقابلے میں بابر الیون نے بھارت کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔

پاکستان نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کرنے کے بعد قومی ٹیم کو 15 رنز پر پہلی وکٹ سے محروم ہونا پڑا جب بابر اعظم پل شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ 42 کے مجموعے پر فخر زمان کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔ دونوں نے 10، 10 رنز بنائے۔

تیسری وکٹ پر محمد رضوان اور افتخار احمد نے 45 رنز کی پارٹنر شپ بنائی جہاں 87 کے مجموعے پر افتخار احمد 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد محمد رضوان 43 رنز بنانے کے بعد 96 پر جبکہ 2 رنز بنانے والے خوشدل شاہ 97 پر پویلین لوٹے۔

بھارتی گیند بازوں نے پاکستان کے ہارڈ ہٹرز کی بھی ایک نہ چلنے دی آصف علی 9 رنز بنانے کے بعد آسان کیچ دے کر آؤٹ ہوئے تو محمد نواز ایک رن بنا کر کٹ مارتے ہوئے کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔

آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاداب خان تھے جو 128 کے مجموعے پر شاداب خان 10 رنز بنا کر بھونیشور کمار کی گیند پر آؤٹ ہوئے تو اگلی ہی گیند پر نسیم شاہ بھی ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

اننگز کے اختتامی لمحات میں شاہنواز ڈھانی نے 6 گیندوں پر 16 رنز بنا کر جبکہ حارث رؤف نے 7 گیندوں پر 13 رنز بنا کر ٹیم کو 147 کے ٹوٹل پر پہنچایا جہاں قومی ٹیم آل آؤٹ ہوئی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close