Featuredاسلام آباد

فصلوں کی تباہی کے باعث پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: آئندہ تین ماہ تک ٹماٹر اور پیاز کی قلت کا سامنا رہ سکتا ہے

سیلاب سے فصلوں کی تباہی کے باعث پاکستان نے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے ایران اور افغانستان سے پیاز، ٹماٹر درآمد کرنے کی سمری تیار کرلی ہے، وزیر تجارت نوید قمر کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں پیاز اور ٹماٹر کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ ایران اور افغانستان کے ساتھ تجارتی انتظامات کے باعث فارن ایکسچینج پربہت کم اثر پڑے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے لیے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر لیویز اور ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، سمری منظوری کے لیے فوری طورپر اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ تین ماہ تک ٹماٹر اور پیاز کی قلت کا سامنا رہ سکتا ہے، پیاز اور ٹماٹر کی درآمد سے مقامی منڈی میں قیمتوں میں کمی آئے گی۔

وزیر تجارت سید نوید قمر نے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد جلد شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close