Featuredاسلام آباد

پاک آرمی کا ریلیف آپریشن جاری

اسلام آباد : گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب متاثرین میں 6 ہزار 140 راشن کے پیکٹ اور 325 خیمے تقسیم کیئے گئے۔

: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی ہیلی کاپٹروں نے سیلاب متاثرین کو راشن و دیگر امدادی سامان پہنچایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے لیے ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 140 آرمی ہیلی کاپٹر کی پروازوں کے ذریعے 550 سے زائد پھنسے ہوئے افراد کو نکالا گیا۔

فوج کے ہیلی کاپٹر نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ایکس ٹن راشن و دیگر امدادی سامان پہنچایا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب متاثرین میں 6 ہزار 140 راشن کے پیکٹ اور 325 خیمے تقسیم کیئے گئے۔

مختلف میڈیکل کیمپوں میں 5 ہزار 213 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔ 224 ریلیف آئٹمز جمع کرنے کے پوائنٹس ریلیف اسٹورز کی وصولی اور اس کے بعد تقسیم کی ذمہ داری کے فارمیشن ایریا میں کام کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close