راولپنڈی: ابھی تک 25 کلومیٹر کی بھکاری حکومت نہ تخمینہ لگاسکی اور نہ منصوبہ بندی کرسکی۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے موجودہ بلاول اور شہباز شریف کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بلاول نے ایک گھنٹے میں کھربوں میں چندہ لے کر دنیا کو انگشتِ بدنداں کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کا کوئی وزیر عوام میں جانے کی جرات نہیں کررہا، سیلابی تباہی پر کمپنی کی مشہوری کا مقابلہ جاری ہے لیکن ابھی تک 25 کلومیٹر کی بھکاری حکومت نہ تخمینہ لگاسکی اور نہ منصوبہ بندی کرسکی۔
انہوں نے کہا کہ حکمران خواب غفلت سے باہر نہیں آئے اسی لیے وزراء کی تعداد آئین اور قانون کی پابندی کی حد کو پارکر گئی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کے بیانیے کو زمین بوس کردیا، سیلاب تو چلا جائے گا لیکن غریب عوام مزید تباہی اور مہنگائی کے سیلاب میں آئیں گے۔
شیخ رشید احمد نے بھارت سے سبزیوں کی تجارت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا سے تجارت اور دوحا میں مشکوک میٹنگ سوالیہ نشان ہے۔