کراچی: پاک فضائیہ نےیومِ دفاع کی مناسبت سے مختصر دستاویزی فلم جاری کر دی ہے جس میں 1965 کی جنگ کا احوال دکھایا گیا ہے۔
پاک فضائیہ ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ستمبر 1965 کی جنگ کی مناسبت سے پاکستان ائیر فورس کے سپوتوں کی جرات و بہادری پر بننے والی مختصر دستاویزی فلم جاری کر دی۔
01 September, 2022: DG PR (AF) has released a short documentary on the courage and bravery of Pakistan Air Force soldiers in connection with the September 1965 war, in which the air battle that took place on 01 September, 1965 has been describedhttps://t.co/TH3vOBeB4a
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) September 1, 2022
اس مختصر دستاویزی فلم میں 01 ستمبر 1965 کے دن ہونے والے فضائی معرکے کا احوال بیان کیا گیا ہے۔
فلم میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح پاک فضائیہ نے پاک بھارت جنگ میں دلیری سے پڑوسی فوج کا مقابلہ کیا اور اس جنگ میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل نور خان نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔