لاہور: وزیراعظم کی جانب سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ختم کرنے کے اعلان کے باوجود وزارت توانائی تاحال نوٹیفکیشن جاری نہ کرسکی۔
وزیراعظم کے اعلان کے بعد سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے ملک کے لاکھوں صارفین کشمکش کا شکار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو وزارت توانائی کے کوئی زبانی یا تحریری احکامات نہیں ملے۔
صارفین کی جانب سے وزیراعظم کے اعلان کے بعد بل میں درستی کے لیے ڈسکوز دفاتر سے رابطے کیے جا رہے ہیں، تاہم سرکاری سطح پر کسی قسم کے احکامات نہ آنے کی وجہ سے صورت حال واضح نہیں ہے، جس کی وجہ سے لاکھوں صارفین بھاری بل ادائیگی کے سلسلے میں ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔
پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق وزیر توانائی آج پریس کانفرنس میں ایف پی اے ریلیف سے متعلق تفصیلات بتائیں گے۔