Featuredاسلام آباد
بیرون ملک سے منگوائے گئے ٹماٹر اور پیاز ٹیکس اور ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار
اسلام آباد: موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے ملک میں غذائی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے منگوائے گئے ٹماٹر اور پیاز کو ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔
موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث پاکستان میں ٹماٹر اور پیاز سمیت کئی سبزیوں اور پھلوں کی فصلیں متاثر جب کہ کچھ مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں اور ملک میں غذائی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
غذائی قلت کے خدشات کے باعث ملک میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں جس کے سدباب کیلئے حکومت نے پہلے مرحلے میں ٹماٹر اور پیاز بیرون ملک سے درآمد کرنے کا فیصلہ کیا اور انہیں ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں سے استثنیٰ قرار دیا۔
اس حوالے سے ایف بی آر نے مزید دو ایس آر او جاری کردیئے ہیں حالیہ بارشوں کے باعث ملک میں زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے، آلو ، پیاز اور ٹماٹر کی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔
جس کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمت 500 روپے جب کہ پیاز 300 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے حکومت نے ملک میں ٹماٹر اور پیاز کی قلت پر قابو پانے کے لئے بیرون ملک سے منگوانے کا اعلان کیا تھا ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹماٹر اور پیاز پر استثنیٰ 31 دسنبر تک ہوگا۔