Featuredکھیل و ثقافت

پاکستان کی تباہ کن بولنگ ، ہانگ کانگ 38 رنز پر ڈھیر

 ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے ناک آؤٹ میچ میں پاکستان کو 155 رنز سے فتح حاصل

ایشیا کپ 2022 کے چھٹے میچ میں 194 رنزکے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی پوری ٹیم 38 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ پاکستان کو 155 رنز سے فتح حاصل ہوئی۔

پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ابتداء کی جس کے بعد شاہنواز دھانی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ خوشدل شاہ نے آخری اوور میں چار چھکے لگا کر ٹیم کا اسکور 193 رنز پر پہنچایا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ٹی ٹوئنٹی میچز میں 5 ہزار رنز مکمل ہوگئے، محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پانچ ہزار رنز مکمل کرنے والے ساتویں پاکستانی ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close