جنوری سے جولائی تک فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 مرتبہ مہنگی ہوئی
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی صارفین کی جیب پر 5.6 کھرب کا ڈاکہ ڈالنے کا انکشاف ہوا
تفصیلات کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی صارفین کی جیب پر 5.6 کھرب کا ڈاکہ ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے، جنوری سے جولائی کے دوران فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 مرتبہ مہنگی ہوئی۔
جنوری میں 5.94، فروی 4.25،مارچ2.86،اپریل 3.99، مئی 7.90،جون 9.89، جولائی کیلئے 4.34 فی یونٹ اضافہ ہوا.
تفصیلات کے مطابق نیپرا دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سال 2022 کے پہلے 7 ماہ میں بجلی صارفین پر بھاری فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام پر عوام کی جیب سے 560 ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا ۔
دستاویزات کے مطابق جنوری میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 94 پیسے، فروی میں 4 روپے 25 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی۔
دو ماہ میں صارفین سے 150 ارب روپے کی اضافی وصولیاں کی گئیں، مارچ میں بجلی 2 روپے 86 پیسے، اپریل میں 3 روپے 99 پیسے، مئی میں 7 روپے 90 پیسے اور جون میں سب سے زیادہ 9 روپے 89 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی، جولائی کیلئے بجلی 4.34 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری ہو چکی ہے۔