Featuredسندھ

دریائے سندھ میں پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی

سکھر: تونسہ بیراج سے آنے والا اونچے درجے کا ریلہ سکھر بیراج میں داخل

سکھر بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج دونوں 5 لاکھ 44 ہزار 650 کیوسک ریکارڈ ہوئے ہیں۔

دریائے سندھ میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے سے سیلابی ریلوں کا بچاؤ بندوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے، 5 لاکھ 60 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا خیرپور کی حدود میں داخل ہوگیا۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے سے سیلابی ریلوں کا بچاؤ بندوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے، دریائے سندھ کے الرا جاگیر، جمشید، فرید آباد، بہارو اور ایس ایم سگیوں بچاؤ بندوں میں سیلابی ریلوں کا کٹاؤ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق کچے کے سیلابی علاقوں سے سیکڑوں افراد کی نقل مکانی جاری ہے، سیلاب سے بے گھر ہزاروں افراد بچائو بندوں پر خیمے لگا کر بیٹھ گئے ہیں۔

دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث کچے کے سیکڑوں افراد سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ دریائے سندھ میں شدید طغیانی کے باعث سیکڑوں مویشی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے، فصلیں ڈوب گئیں اور کئی مکانات صفحے ہستی سے مٹ گئے۔ اسی طرح خیرپور ناتھن شاہ میں بھی ہرطرف پانی ہی پانی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close