Featuredسندھ

آئی ایم ایف کی جاری کردہ رپورٹ ایک چورن ہے : شوکت ترین

کراچی: تحریکِ انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں کہ وہ غداری کے سرٹیفیکیٹس مت بانٹیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ذریعے سیلاب زدگان کو ٹارگٹڈ سبسڈیز دے۔

شوکت ترین نے کہا کہ ملک بھر کی عوام کی بہبود کیلئے عمران خان نے ٹیلی تھون پروگرام کیا اور میرے والد نے ملک کے خاطر جیلیں کاٹیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں کہ وہ غداری کے سرٹیفیکیٹس مت بانٹیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اگر قائم رہتی تو ستمبر میں آئی ایم ایف کی چھٹی کرادیتے، آئی ایم ایف کی جاری کردہ رپورٹ ایک چورن ہے، تحریک انصاف آئی ایم ایف کے سامنے ڈٹ جاتی تھی، روس سے سستا تیل درآمد کرنا ہوگا۔

شوکت ترین نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ آئی ایم ایف سے سیلاب ریلیف پیکیج کا مطالبہ کرنا ہوگا، حکومت آئی ایم ایف کے ذریعے سیلاب زدگان کو ٹارگٹڈ سبسڈیز دے۔ مفتاح اسماعیل کوشش تو کررہا ہے مگر اس پر دباؤ بہت ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام سے قبل کال ٹیپ لیک کرنا کس کی سازش ہے؟ فون کال ٹیپ کو لیک کرنے سے آئی ایم ایف کے معاہدے کو نقصان نہیں پہنچا۔

شوکت ترین نے کہا کہ میں نوکری یا سیاست کرنے نہیں آیا بلکہ ملک کی بہتری کے لیے جہاد کررہا ہوں، یہ ملک کو بچانے آئے ہیں یا تباہ کرنے آئے ہیں، آڈیو لیک میں میری باتوں کو جوڑ کر جو پیغام بنایا گیا جس کی تردید کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فون کالز کو ٹیپ کرکے غداری کے الزامات لگائے گئے، پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا، ملک بھر کی عوام کی بہبود کیلئے عمران خان نے ٹیلی تھون پروگرام کیا اور میرے والد نے ملک کے خاطر جیلیں کاٹیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ ملک کے مالیاتی اداروں کو نفع پہنچایا ہے ہمیشہ ٹیکس ادا کیا۔ملائیشیا کی آئل کمپنی سے شاہد خاقان عباسی کی ڈیل کروائی تھی، شاہد خاقان عباسی کو بتانا چاہتا ہوں شوکت ترین غدار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس ٹیرف میں 53فیصد اضافہ ہونے جارہا ہے، ڈالر ایک دو دن کی تنزلی کے بعد پھر سے تن آور ہورہا ہے، آئندہ دنوں میں ٹیکسز کی بھرمار ہونے والی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close