Featuredپنجاب

حکومت صرف اپنے کرپشن کیسز بند کرنے کے لیے آئی ہے

فیصل آباد :  امپورٹڈ حکومت نے 4 ماہ میں پاکستان کا بیڑہ غرق کردیا۔

فیصل آباد میں عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت صرف اپنے کرپشن کیسز بند کرنے کے لیے آئی ہے، نواز شریف اور آصف علی زرداری کی پوری کوشش ہے کہ ایسا آرمی چیف آئے جو ان کے حق میں بہتر ہو۔

انہوں نے کہا کہ 4 ماہ میں امپورٹڈ حکومت نے پاکستان کا بیڑہ غرق کردیا، آج بجلی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، 4 مہینے پہلے پیٹرول 150 روپے لیٹر تھا، ہمارے دور میں فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹری بہتر ہوئی، امپوٹڈ حکومت کے دور میں ہر طبقہ کے حالات برے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ایسے سیلابوں سے محفوط رہنے کے لیے ہمیں ڈیم بنانا ہوں گے، ہم نے 10 بڑے ڈیم بنائے کراچی میں ندی نالوں پر لوگوں نے قبضے کرلیے، موسیماتی تبدیلیوں سے آنیوالی نسلوں کو بچانے کے لیے ساری قوم شجر کاری کرے۔
عمران خان نے کہا کہ جب پانی آتا ہے تو اس کو نکالنے کے لیے ڈرینج سسٹم چاہیے تاکہ تباہی نہ ہو، اگلے اتوار کو پھر سے ٹیلی تھون کروں گا۔ بیرون ملک پاکستانیوں سے سیلاب متاثرین کے لیے اربوں اکٹھے کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو نہیں پتا تھا عالمی سطح پران کی پراپرٹی کا انکشاف ہوجائے گا، مریم کہتی تھی کہ پراپرٹی نہیں ہے، چوری کے پیسوں سے لندن میں مہنگی ترین پراپرٹی خریدی، مریم کہتی ہے کہ ہمارے امیر دادا نے پیسا دیا، شہباز شریف کہتا ہے کہ میرا باپ غریب آدمی تھا، آصف علی زرداری نے 13 ارب روپے سرئٹزر لینڈ میں رکھے ہوئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ مشرف حکومت نے دونوں کو این آر او دے کر معاف کردیا، شہباز شریف آپ اور آپ کا بھائی اور زرداری پیسا چوری کرکے باہر بھیج دیتے ہیں جبکہ پاکستان کی تاریخ میں ہم نے سب سے زیادہ ٹیکس کا پیسا اکٹھا کیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close