Featuredاسلام آباد

حکومت نے سیلاب متاثرین کی امداد بڑھا کر 70 ارب کردی

اسلام آباد: اب تک 20 ارب روپے سیلاب متاثرین میں تقسیم ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری حج کوٹا، سیلاب متاثرین کی امداد سمیت دیگر امور زیر بحث آئے۔

وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد میں اضافہ کردیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد بڑھا کر 28 ارب سے 70 ارب روپے کر دی ہے، اب تک 20 ارب روپے سیلاب متاثرین میں تقسیم ہوچکے ہیں۔
وزیراعظم نے بتایا کہ 15 ارب روپے کی گرانٹ سندھ کے لیے، 10 ارب روپے صوبہ بلوچستان کے لیے، 3 ارب گلگت بلتستان کے لیے اور 10 ارب روپے خیبر پختون خوا کے لیے ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے دیے جا رہے ہیں جب کہ فی متاثرہ خاندان 25 روپے مختص ہیں، بی آئی ایس پی کے ذریعے متاثرین کو 70 ارب روپے پہنچائیں گے، یو اے کی طرف سے 50 ملین ڈالر کا امدادی سامان پہنچنا شروع ہوگیا، ترکی، سعودی عرب، چائنہ سے امدادی سامان آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کا ابتدائی تخمینہ 28 ارب روپے لگایا گیا ہے، پاکستان میں موجود چینی کمپنیوں نے کروڑوں روپے کے چیک دیے ہیں، چین نے دو روز قبل 400 ملین کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے، پوری قوم اس وقت ایک لڑی میں پروئی ہوئی ہے ، میں اس وقت میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پوری دنیا کواس حوالے سے آگاہی دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ورلڈ ایشین ڈویلپمنٹ بھی ہمارے ساتھ تعاون کر رہا ہے، اس وقت وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، میں میڈیا کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس ایشو کو اجاگر کیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close