Featuredسندھ

سیلابی ریلے کوٹری بیراج پہنچنا شروع ہوگئے

کوٹری: دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے

دادو سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں تباہی مچاتے سیلابی ریلے کوٹری بیراج پہنچنا شروع ہوگئے۔

دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، فلڈکنٹرول روم کے مطابق کوٹری بیراج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،کوٹری بیراج اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 6 لاکھ 4 ہزار 147 کیوسک ہے۔

فلڈکنٹرول روم کے مطابق بیراج سے ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا اخراج 5 لاکھ 84 ہزار 372 کیوسک ہے،کوٹری بیراج میں گزشتہ 24 گھنٹےکےدوران 5 ہزار 100 کیوسک پانی کا اضافہ ہوا۔

فلڈکنٹرول روم کا کہنا ہےکہ منچھرجھیل کا پانی کوٹری بیراج پہنچنےپرپانی کی سطح میں اضافہ ہوگا۔

منچھرجھیل میں پانی کا دباؤ کم کرنےکےلیے مزید دو مقامات پر کٹ لگا دیے گئے، سیہون شہر اور سعید آباد کے لیے اب بھی خطرہ برقرار ہے۔

بلوچستان سےآنےوالےریلوں کےباعث جوہی اور میہڑ کےرنگ بندوں پرپانی کا دباؤ برقرار ہے۔

ادھربدین کی پران ندی میں 6 روز بعد دوبارہ شگاف پڑگیا، 30سےزائد ڈوبےدیہات میں پانی کی سطح مزیدبڑھ گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close