Featuredسندھ

انڈس ہائی وے پر پل ٹوٹنے سے سیہون دادو روڈ بند

سجاول کے ساحلی علاقوں میں پانی کا ریلہ داخل ہو گیا ہے

منچھر جھیل کے ریلوں سے انڈس ہائی وے پر پل ٹوٹنے سے سیہون دادو روڈ پر ٹریفک مکمل طور پر بند ہو گئی۔

منچھر جھیل میں آر ڈی 52 میں ڈالے گئے شگاف سے پانی کا اخراج تیزی سے جاری ہے۔

سجاول کے ساحلی علاقوں میں پانی کا ریلہ داخل ہو گیا ہے، جہاں سے خواتین اور بچوں کی سامان سمیت اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی بند پر منتقلی جاری ہے۔

کوٹری اور لاڑکانہ ریلوے ٹریک زیر آب ہے، سن اور مانجھند کے مقام پر پانی کم نہ ہونے سے ٹریک کی مرمت کے کام میں دشواری کا سامنا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق مسافر ٹرین سروس 20 روز سے معطل ہے، ٹریک بہہ جانے کے مقام پر پتھر ڈالنے کا کام جاری ہے، پہاڑوں سے آنے والے ریلوں سے ٹریک تین مقام سے متاثر ہوا تھا۔

مانجھند کے مقام پر ریلوے ٹریک کو ریلہ بہا لے گیا تھا، جس کی وجہ سے بولان میل ایکسپریس اور پیسنجر ٹرین سروس 20 روز سے معطل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close