Featuredاسلام آباد
عام انتخابات ہی تمام مسائل کا حل ہیں لیکن حکومت راہ فرار اختیار کررہی ہے
اسلام آباد: حکومت تحریک انصاف کی مقبولیت سے بوکھلا گئی ہے ، عوام موجودہ حکومت کو مسترد کر چکی ہے
عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں تمام مسائل کا حل فوری عام انتخابات ہیں، حکومت انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں پرویز خٹک، فواد چودھری، سلمان آفتاب، زلفی بخاری سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور ضمنی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر مشاورت کی گئی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو ضمنی انتخابات میں شکست واضح نظر آ رہی تھی، حکومت تحریک انصاف کی مقبولیت سے بوکھلا گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام موجودہ حکومت کو مسترد کر چکی ہے، ملک میں تمام مسائل کا حل فوری عام انتخابات ہیں، حکومت انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔
اس کے علاوہ رہنماؤں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔