لاہور: احتساب عدالت لاہور نے رمضان شوگر مل ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق عدالت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس ارسال کرتی ہے، احتساب بیورو لاہور ریفرنس متعلقہ فورم پر دائر کرے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز متعلقہ فورم پر پیش ہوں، نیب ترمیمی ایکٹ 2022 کے تحت احتساب عدالت کے پاس مزید ٹرائل کا اختیار نہیں ہے، دونوں ملزمان 5 ،5 لاکھ کے شورٹی بونڈز جمع کروائیں۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر قومی خزانے سے گندہ نالہ تعمیر کروانے کا الزام تھا۔