Featuredپنجاب

سندھ میں فصلوں کی تباہی، مہنگائی کا طوفان، قوم کا امتحان ہے: شیخ رشید

سامراجی پالیسیاں آرہی ہیں، ڈالر نہیں آرہے، امداد نہیں، حکم نامے آرہے ہیں

راولپنڈی : یہ غربت مٹاؤ نہیں، غریب مکاؤ پالیسی لائے ہیں، یہ انقلابی نہیں، سیلابی ہیں

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سامراجی پالیسیاں آرہی ہیں، ڈالر نہیں آرہے، ڈالر کے ذخائر اب بھی منفی ہیں، سندھ میں فصلوں کی تباہی، مہنگائی کا طوفان، قوم کا امتحان ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ شکور شاد کے استعفے کی معطلی سے سارے استعفے معطل ہوگئے ہیں، پی ڈی ایم اپنے بیٹوں میں بانٹ رہی ہے غریبوں کو ڈانٹ رہی ہے، ابھی تک صوبوں میں گورنر نہیں لگا سکے، یہ غربت مٹاؤ نہیں، غریب مکاؤ پالیسی لائے ہیں، یہ انقلابی نہیں، سیلابی ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی میں دوحہ میٹنگ کے بعد بڑا یو ٹرن آگیا ہے، امداد نہیں، حکم نامے آرہے ہیں، ڈالر کی شدید قلت، سندھ میں فصلوں کی تباہی، مہنگائی کا طوفان، قوم کا امتحان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سامراجی پالیسیاں آرہی ہیں، ڈالر نہیں آرہے، ڈالر کے ذخائر اب بھی منفی ہیں، عدالتی اور قانونی جنگ میں عدلیہ پر بڑی ذمہ داری آگئی ہے، قوم کی برداشت جواب دے گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close