پاکستان کو چیلنج پر قابو پانے کے لیے عالمی حمایت کی ضرورت ہے : وزیراعظم
اسلام آباد: سیکرٹری جنرل کا دو روزہ دورہ انسانی المیے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں اہم رہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو چیلنج پر قابو پانے کے لیے عالمی حمایت کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دو روزہ دورہ کرنے پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کا دو روزہ دورہ انسانی المیے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں اہم رہا۔
شہاز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سیکرٹری جنرل شدید گرمی میں متاثرہ علاقوں کے دورے پر تباہی دیکھ کرافسردہ ہوگئے، انٹونیو گوٹیرس کی آواز سیلاب زدگان کی آواز بن چکی ہے کیوں کہ پاکستان کو چیلنج پر قابو پانے کے لیے عالمی حمایت کی ضرورت ہے.
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی باتوں پر توجہ دینی چاہیے۔
شدید گرمی میں سیلاب متاثرہ علاقوں اور امدادی کیپمس کے دورے کے دوران UN سیکرٹری جنرل پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کو دیکھ کر شدید حیران و پریشان رہ گئے. وہ سیلاب متاثرین کے دُکھوں کی آواز بن گئے ہیں. دنیا کو انکی موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کے حوالے سے گفتگو پر توجہ دینی چاہیئے pic.twitter.com/BW5osCBQ1N
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 11, 2022