Featuredکھیل و ثقافت
محمد رضوان نے ایشیا کپ 2022 میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف اننگز میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایشیا کپ 2022 کے ٹاپ اسکورر بن گئے۔ پاکستانی بیٹر نے ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف اننگز میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ویرات کوہلی نے ایشیا کپ کی 5 اننگز میں 276 رنز بنائے تھے، رضوان نے سری لنکا کیخلاف 51 واں رن لے کر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
محمد رضوان نے ایشیا کپ کی 6 اننگز میں تین نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے 281 رنز بنائے ہیں۔
رضوان سری لنکا کے خلاف 55 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔