Featuredاسلام آباد
امن کی بات کرنے والے شخص کو دہشت گرد بنادیا گیا
اسلام آباد : عمران پلس ہی رہے گا ، یہ مائنس عمران مہم چلارہے ہیں
بابر اعوان نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا الگ کیس ہے۔ کیس میں ایک ایسے شخص کو دہشت گرد بنایا ہے، جو امن کی بات کرتا ہے۔ بتایا گیا عمران خان شامل تفتیش نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کو کہا ہے کہ یہ تین جملوں کا کیس تھا۔ معاملہ پہلے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چل رہا ہے۔ یہ دو جملے تھے، آئی جی ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے اور ڈی آئی جی ہم تمہارے اوپر کیس کریں گے۔ یہ مائنس عمران مہم چلارہے ہیں، عمران پلس ہی رہے گا۔